لکھنئو: مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے آج نماز جمعہ کے بعد وقف مافیائوں اور بدعنوان افسران کے خلاف تحریک کا اعلان کیا۔مولانا نے کربلا عباس باغ کی املاک پر مافیائوں کے قبضے اور افسران کی عدم توجہی اور وعدہ خلافی کے خلاف اتوار سے احتجاجی دھرناشروع کرنے کا اعلان کیا۔ مولانا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اوقاف کی املاک پر مسلسل وقف مافیا قبضے کر رہے ہیں جو اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے لوگ ہیں۔ ان کے خلاف ہم نے مسلسل متعلقہ افسران سے شکایت کی لیکن کوئی مناسب کاروائی نہیں کی گئی۔
مولانا کلب جواد نقوی نے اتوار سے احتجاجی مظاہرہ کے انتباہ دیا - Kalbe Jawad Naqvi warned of protest from Sunday
Maulana Maulana Syed Kalbe Jawad Naqvi warned of protest from Sunday مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے آج نماز جمعہ کے بعد وقف مافیائوں اور بدعنوان افسران کے خلاف تحریک کا اعلان کیا۔
Published : Dec 22, 2023, 9:54 PM IST
یہ بھی پڑ؍یں:نشہ مکت شہر، صاف ستھرا سماج، ملک اور انسانیت کی ضرورت: مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی
انہوں نے کہا کہ کربلا عباس باغ کی پیمائش ہوچکی ہے مگر اب تک ناجائز قبضوں کو ہٹوایا نہیں گیا۔مولانا نے کہا کہ معلوم ہوتا ہے یہ افسران اپوزیشن کے زمین مافیائوں سے ملے ہوئے ہیں جو یوگی سرکار کی شبیہ کو دغدار کر رہے ہیں۔ اس لئے ہمارا احتجاج ایسے افسروں کے خلاف ہے جو شکایتوں اور تمام ثبوتوں کے بعد بھی کاروائی نہیں کررہے ہیں۔ مولانا نے اعلان کیا کہ اتوار سے نماز ظہر کے بعد علما کی رہنمائی میں دھرنا شروع ہوگا جو نماز مغرب تک جاری رہے گا۔ اس طرح روزآنہ نماز ظہر کے بعد سے مغرب تک دھرنا دیا جائے گا۔جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے۔