فرنگی محلی نے کہا کہ فیصلہ جو بھی آئے سبھی لوگ ملک اور صوبوں میں امن وامان قائم رکھیں۔
مولانا خالد رشید فرنگی نے امن و امان قائم رکھنے کی اپیل کی
بابری مسجد- رام جنم بھومی اراضی تنازع پر فیصلے کی تاریخ کا اعلان ہوتے جہاں ایک جانب انتطامیہ الرٹ پر ہے، وہیں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے بھی ملک کی عوام سے امن و امان بھائی چارے کی اپیل کی ہے۔
مولانا خالد رشید کی اپیل
مولانا نے مزید کہا کہ فیصلہ جو بھی آئے، اس کا سبھی لوگ احترام کریں اور اس پر نہ کسی طریقے کا احتجاج کریں اور نہ کسی طرح کا جشن منائیں، جس سے کسی دوسرے کا دل دکھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے پر سوشل میڈیا پر کسی طرح کی کوئی تنقید نہ کی جائے اور نہ ہی کوئی ایسی پوسٹ شیئر یا اپلوڈ کیا جائے، جس سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔