اردو

urdu

ETV Bharat / state

'آج رات سبھی مسلمان صلاۃ توبہ کا اہتمام کریں' - اسلامک سنٹر آف انڈیا کے چیئرمین مولانا خالد رشید فرنگی

ہمارے ملک میں کورونا وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس وجہ سے عوام بہت پریشان ہے۔ اس وبائی امراض کے خاتمے کے لئے آج سبھی مسلمان اپنے اپنے گھروں میں صلوۃ توبہ ادا کر کے اللہ سے دعا کریں۔

'آج رات سبھی مسلمان صلاۃ توبہ کا اہتمام کریں
'آج رات سبھی مسلمان صلاۃ توبہ کا اہتمام کریں

By

Published : Apr 22, 2021, 4:35 PM IST

اترپردیش میں ہر روز ہزاروں کی تعداد میں کورونا مریض نکل رہے ہیں جس سے صورت حال تشویشناک بن گئی ہے۔ اگر دارالحکومت لکھنؤ کی بات کریں تو یہاں پر دوسرے اضلاع کے مقابلے حالات زیادہ خراب ہیں۔

'آج رات سبھی مسلمان صلاۃ توبہ کا اہتمام کریں
آج اسلامک سنٹر آف انڈیا کے چیئرمین مولانا خالد رشید فرنگی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور لوگ پریشان حال ہیں۔ اس کے باوجود کوئی اللہ کی ذات سے نا امید نہ ہوں، سب کو ساتھ مل کر اس بیماری سے لڑنا ہے، تبھی کامیابی حاصل ہوگی۔
'آج رات سبھی مسلمان صلاۃ توبہ کا اہتمام کریں
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ چل رہا ہے، ہم سب کو اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آج رات دس بجے تمام مسلمان اپنے اپنے گھروں میں دو رکعت صلاۃ توبہ ادا کریں اور اسلامک سنٹر آف انڈیا کے ویب پیج پر آن لائن دعا میں شریک بھی ہوں۔

مولانا خالد رشید فرنگی نے کہا کہ سب لوگ مل کر اللہ سے دعا کریں گے کہ ہمارے ملک و پوری دنیا سے اس وبائی امراض کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جائے۔ ہمیں پوری امید ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں روزے داروں کی دعا جلد قبول ہوتی ہے اور اس وبائی امراض سے ہم سب کو نجات مل جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details