اردو

urdu

ETV Bharat / state

چار نوجوانوں کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر: خالد رشید فرنگی

ریاست اتر پردیش کے ہاتھرس سانحہ کی پیچھے سازش کے الزام میں پی ایف آئی کے چار اراکین کی گرفتاری کو ممتاز عالم دین مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے سمجھ سے بالا تر بتایا ہے۔ انہوں نے تمام معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ہاتھرس جیسے معاملات کو روکنے کے لیے سماج کی اصلاح اور بزرگوں کو آگے آنے کا مشورہ دیا ہے۔

maulana khalid firangi mahali
مولانا خالد رشید فرنگی محلی

By

Published : Oct 7, 2020, 4:54 PM IST

بارہ بنکی میں ایک ہوٹل کا افتتاح کرنے آئے مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ، 'ہاتھرس کے پورے معاملے کی سی بی آئی سے تحقیقات کرا کر ملزمین کو سخت سزا دی جانی چاہئے، لیکن معاملے کو فرقہ وارانہ بنانا مناسب نہیں ہے۔'

دیکھیں ویڈیو

ہاتھرس جیسی واردات دوبارہ نہیں ہو، اس کے لئے انہوں سماج میں اصلاح پر زور دیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ، 'سماج میں جس طرح سے خرابیوں پیدا ہو رہی ہیں۔ اس کے لئے سماج کے تمام بزرگان کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔'

مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے حج کے لئے آئی ٹی آر کو لازمی بنائے جانے کی مخالفت کی اور اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ، 'کسی بھی مذہبی سفر کے لئے جب آئی ٹی آر لازمی نہیں ہے، تو صرف حاجیوں کے لئے اسے لازمی کرنا مناسب نہیں ہے۔'

انہوں کہا کہ، 'حکومت حاجیوں کو سہولیت فراہم کرے اور جو لوگ اس برس حج پر نہیں جا پائے ہیں، انہیں پہلے موقع دیں۔'

مزید پڑھیں:

ہاتھرس معاملہ: ایس آئی ٹی کو مزید 10 دنوں کی مہلت

انہوں نے کہا کہ، 'زیادہ تر عازمین حج دیہی علاقوں کے ہوتے ہیں۔ جن کا آئی ٹی آر سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہوتا، وہ زندگی بھر پیسے جوڑ جوڑ کر حج کے لئے جاتے ہیں۔ ایسے میں ان کا بہت نقصان ہوگا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details