لکھنؤ: میڈیا رپورٹس کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ نے آج 5 اپریل 2023 کو داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی کی ضمانت عرضی کو منظور کرلیا ہے۔ ریاست اترپردیش کے مظفرنگر سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مولانا کلیم صدیقی کو تبدیلی مذہب کے الزام میں ستمبر 2021 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ آج الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ نے ان کی ضمانتی عرضی کو منظور کرتے ہوئے کورٹ نے مولانا کو عبوری ضمانت دے دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق مولانا جلد جیل سے رہا ہوں گے۔
Maulana kaleem Siddiqui Bail Application Approved داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی کی ضمانت منظور - تبدیلی مذہب کیس مولانا کلیم صدیقی کی ضمانت منظور
الہ باد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بیچ نے آج داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی کی ضمانت عرضی کو قبول کرتے ہوئے انہیں عبوری ضمانت دے دی ہے۔ Maulana kaleem Siddiqui Bail Application Approved
بتادیں کہ مظفرنگر کے گاؤں پھلت سے تعلق رکھنے والے مولانا کلیم صدیقی شاہ ولی اللہ ٹرسٹ چلاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ گلوبل پیس فاؤنڈیشن کے بھی چیئرمین بھی ہیں۔ سمتبر 2021 کو ریاست اے ٹی ایس نے مولانا کلیم صدیقی اور اُن کے تین ساتھیوں کو میرٹ سے (اے ٹی ایس) نے گرفتار کیا تھا۔ اے ٹی ایس نے الزام لگایا تھا کہ مولانا کلیم صدیقی ایسے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں جو ہندؤں کا مذہب تبدیل کرنے میں ملوث ہیں۔ مبینہ طور پر مولانا کلیم صدیقی پر مذہب تبدیل کرانے کے علاوہ غیر ممالک سے اس کام کے لیے فنڈ جمع کرنے کا ابھی الزام ہے۔ مولانا کلیم صدیقی پہلی شخصیت نہیں ہیں جن پر اس طرح کا الزام لگاکر انھیں گرفتار کیا گیاہو، اس سے قبل کئی اسلامی اسکالر پر ایسے الزامات لگے ہیں۔ عمر گوتم اور مفتی قاضی کو بھی اسی معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: