اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maulana Kalbe Jawad Naqvi مولانا کلب جواد نقوی نے مارچ ملتوی کیا

وقف املاک پر ناجائز قبضہ اور اوقاف کی زمینوں کی پیمائش نہ کروانے کے خلاف مولانا کلب جواد نقوی 19 ستمبر کو مارچ کرنے والے تھے۔ لیکن افسران کی یقین دہانی کے بعد مولانا نے مارچ ملتوی کردیا۔ Kalbe Jawad Naqvi Postponed the Foot March

مولانا کلب جواد نقوی نے مارچ ملتوی کیا
مولانا کلب جواد نقوی نے مارچ ملتوی کیا

By

Published : Sep 19, 2022, 4:21 PM IST

لکھنؤ: وقف املاک پرجاری ناجائز قبضوں اور ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ اوقاف کی زمینوں کی پیمائش نہ کروانے کے خلاف مولانا کلب جواد نقوی نے 17 ستمبر کو منعقد ہوئی پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا تھا کہ وہ 19 ستمبر کو وہیل چئیر پر مارچ کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کی سرکاری رہائش گاہ تک جائیں گے۔ لیکن آج مولانا نے بتایا کہ افسران نے ان کے گھر آکر یقین دہانی کرائی ہے کہ ایک مہینے میں تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔ اس یقین دہانی کے بعد مولانا نے مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ Kalbe Jawad Naqvi Postponed the Foot March

مولانا کلب جواد نقوی

مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ وقف مسجد شاہ درا، امام باڑہ شاہ نجف اور دیگر وقف املاک کی پیمائش ہونی چاہیے ۔ساتھ ہی امام باڑہ شاہ نجف میں جن غریبوں کے گھر خالی کروائے جانے کی بات کی جارہی ہے، اس فیصلے کو واپس لیا جائے۔ Maulana Kalbe Jawad Naqvi Postponed the Foot March

مولانا نے بتایا کہ افسران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایک ماہ کے اندر مطالبات پورے کیے جائیں گے ،اس لیے ہم اپنے احتجاج کو ملتوی کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ مولانا کلب جواد نقوی کئی برسوں سے وقف املاک تحفظ کے لئے مہم چلا رہے ہیں جس کے تحت لکھنؤ سمیت ریاست کے متعدد اوقاف پر ناجائز قبضے کے سلسلے میں حکومت اور انتظامیہ سے مسلسل خالی کرانے کی اپیل کر رہے ہیں۔ Maulana Kalbe Jawad Naqvi

یہ بھی پڑھیں:Maulana Kalbe Jawad Naqavi وقف املاک پر ناجائز قبضے کے خلاف ڈی ایم کے رہائش گاہ تک مارچ کا اعلان: مولانا کلب جواد

مسجد کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details