میرٹھ:ریاست ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں 12 نومبر سنہ 1844 کو تاریخ اردو ادب کے مایہ ناز، ممتاز شخصیت اور مفکر قوم اسماعیل میرٹھی کی پیدائش ہوئی۔ میرٹھ میں مولانا اسماعیل میرٹھی کے ذریعے قائم کردہ اسماعیل گرلس ڈگری کالج میں آج مولانا اسماعیل میرٹھی کے یوم پیدائش کے موقعے پر شعبہ اردو کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں مولانا اسماعیل میرٹھی کی اردو زبان اور ادب میں خدمات کے حوالے سے خطبہ پیش کیا گیا۔ ساتھ ان کی غزلوں کو پڑھا گیا۔
صدر شعبہ اردو ڈاکٹر ہمہ مسعود نے کہا کہ مولانا اسماعیل میرٹھی نے جس طرح لڑکیوں کی تعلیم پر خاص توجہ دیتے ہوئے ان کے لیے ادارے قائم کرائے جن کے ذریعے آج سماج میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی لاکھوں لڑکیاں فیضیاب ہو رہی ہیں، وہیں موجودہ تعلیمی نصاب میں اسماعیل میرٹھی کی کتابوں سے آج طلباء و طالبات ان کے کلام سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔ Maulana Ismail Merathi