اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہرائچ: محرم کے موقع پر گھروں میں ہی رہ کر ایصال ثواب کریں

رواں برس کورونا وائرس کے باعث ماہ محرم کے مذہبی امور متاثر ہو رہے ہیں۔ حکومت نے اجتماعی طور سے جلسے اور جلوسوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے، جس کے سبب عقیدت مندوں میں مایوسی ہے اور علماء کرام بھی سادگی سے گھروں میں مذہبی امور ادا کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

maulana arshad jamal
مولانا سید ارشد جمال اشرف

By

Published : Aug 29, 2020, 7:51 PM IST

بہرائچ خانقاہ چھوٹی تکیہ کے سجادہ نشین مولانا سید ارشد جمال اشرف عرف رومی میاں نے محرم الحرام منائے جانے کو لیکر اپیل کی ہے کہ، 'پوری دنیا میں اس وقت کورونا وائرس جیسی وبائی امراض کے سبب ہزاروں افراد کی موت ہو چکی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس لیے ایسے نازک حالات میں عوام سے معدبانہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ محرم الحرام کے موقع پر اپنے اپنے گھروں میں رہ کر ایصال ثواب کریں۔

گھر کے باہر کوئی بھی جلسہ، جلوس یا تعزیہ داری بالکل نہیں نکالیں اور چونکہ کورونا ایک وبائی امراض ہے اس لیے کوئی بھی ایسا پروگرام نہیں کریں، جس میں عوام کی بھیڑ جمع ہو۔'

مزید پڑھیں:

استاد بسم اللہ خان کی روایت: شہنائی بجا کر نوحہ خوانی کی گئی

انہوں نے اپیل میں کہا کہ، 'اس موقع پر عبادت کریں، روزہ رکھیں اور نماز ادا کریں اور کووڈ-19 کے خاتمے کے لیے دعائیں بھی کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details