حضرت مولانا عبد المومن صاحب سنبھلی سنبھل کی عظیم ترین علمی واصلاحی شخصیات میں سے ایک ہیں۔ آپ نے علمی میدان میں برسوں تک جو خدمات انجام دیں جو قوم لیے لیے بڑا اثاثہ ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے حضرت رحمتہ اللہ علیہ کے انتقال کے خبر کی تصدیق کرنے کے لیے ان کے شاگرد مولانا ابوبکر عادل سے بات چیت کی۔
انہوں نے بتایا کہ مولانا دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ سے فراغت حاصل کرنے کے بعد مدرسہ مدینۃ العلوم انجمن معاون الاسلام سنبھل کی باگ ڈور سنبھالی، ایک مثالی مہتمم و ناظم کا ثبوت پیش کیا اور اسی کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب مدرس اور مربی ثابت ہوئے۔
انداز تدریس نہایت ہی عمدہ، فن تفہیم اتنا سہل کہ بہت کم لوگوں میں دیکھنے کو ملتا ہے، تفسیر ہو یا حدیث، علوم شرعیہ میں ایک زبردست مہارت تھی۔