اردو

urdu

ETV Bharat / state

دینی وعصری تعلیم شروعاتی مرحلے کے لئے ضروری - دینی و عصری تعلیم کا امتزاج ضرورت و امکانات

دینی و عصری تعلیم دونوں ضروری ہے لیکن مدارس میں عربی، ہندی اور انگریزی کی تعلیم بہت اچھے طریقے سے ہونی چاہیے۔ جہاں تک سائنس کی بات ہے وہ صرف معلومات کے طور پر پڑھانا بہتر ہے۔

دینی وعصری تعلیم شروعاتی مرحلے کے لئے ضروری
دینی وعصری تعلیم شروعاتی مرحلے کے لئے ضروری

By

Published : Mar 1, 2021, 7:03 PM IST

اتر پردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں آج ال قرآن انسٹیٹیوٹ میں 'ان نور سوشل کیئر فاؤنڈیشن' کے زیر اہتمام بعنوان 'دینی و عصری تعلیم کا امتزاج ضرورت و امکانات' پر سمینار منعقد کیا گیا۔

دینی وعصری تعلیم شروعاتی مرحلے کے لئے ضروری
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران مولانا مصطفی مدنی نے بتایا کہ دینی و عصری تعلیم ایک ہی ہے کیونکہ دونوں تعلیم ہیں۔ دونوں ایک مستقل سبجیکٹ ہیں اور دونوں کے لیے مزید وقت چاہیے۔ ابتدائی مرحلے کی بنیاد پر دونوں ایک ساتھ کیے جا سکتے ہیں لیکن تخصص کے مرحلوں میں ایک ساتھ نہیں کیے جا سکتے۔مولانا مصطفی مدنی نے کہا کہ جہاں تخصص ہوگا، وہاں پر سبجیکٹ اتنا بھاری بھرکم ہو جاتا ہے کہ نتیجتا کوئی بھی ماہر نہیں بن سکتا۔ ابتدائی اور جونیئر اسکول تک دینی و عصری تعلیم ایک ساتھ دی جاسکتی ہے لیکن جو عالم بننا چاہے وہ عالمیت کا ماہر بنے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم میں معیار ضروری ہے۔ کسی ایک شعبہ میں مہارت ضروری ہے، ورنہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے لہذا دینی و عصری تعلیم شروعاتی مرحلے کے لیے بہتر ہے لیکن آگے کی پڑھائی کے لئے مناسب نہیں ہے۔ مدارس میں انگریزی بہت ضروری ہے اس کے ساتھ ہی ہندی کی کلاسز بھی ہونی چاہئے کیونکہ یہ زبانیں ہیں۔ جہاں تک سائنس کی بات ہے تو اساتذہ کو اس کی جانکاری ہو لیکن وہ اس کا ماہر نہیں بن سکتا۔مولانا مصطفی مدنی نے کہا کہ مدارس انتظامیہ کے پاس بہتر کورس نہیں ہے، اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔پروگرام کے کنوینر مولانا نجیب ململی نے بتایا کہ 'ان نور سوشل کیئر فاؤنڈیشن' کے زیر اہتمام بعنوان 'دینی و عصری تعلیم کا امتزاج- ضرورت و امکانات' پر سمینار منعقد کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد یہ بتانا تھا کہ مدارس سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران کیسے دینی و عصری تعلیم کو ایک ساتھ لے کر چل سکتے ہیں۔آج کے سمینار میں مہمان خصوصی ڈاکٹر مشتاق احمد چیئرمین الہدی گروپ آف ایجوکیشن اینڈ ڈائریکٹر الشفا اسپتال بنگلور سے تشریف لائے۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے مدارس میں بھی دینی و عصری تعلیم و تربیت دی جاسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details