اردو

urdu

ETV Bharat / state

مئو: طلبا و طالبات کے لئے اسکاؤٹ گائڈ کیمپ کا انعقاد - undefined

ایک طالب علم کے لئے جہاں ایک طرف زیور تعلیم آراستہ ہونا ضروری ہے تو وہیں دوسری جانب اصول و ضوابط کے ساتھ زندگی گزارنا کامیابی کی ضمانت ہے کیونکہ بے اصولی اور لاابالی پن کی زندگی کامیابی کے شاہراہ سے اکثر محروم ہوجاتے ہیں۔

اسکاوٹ گائیڈ کیمپ کا انعقاد
اسکاوٹ گائیڈ کیمپ کا انعقاد

By

Published : Jan 22, 2021, 5:40 PM IST

اصول و ضوابط کے ساتھ زندگی گزارنا ایک طالب علم کے لئے کامیابی کا ضامن ہے ۔ اسی اعلی افکار اور بلند نظریے تحت ریاست اتر پردیش کے شہر مئو میں ڈی ایل ایڈ طلبا و طالبات اسکاؤٹ گائیڈ کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں ۔

پانچ روزہ کیمپ میں طلبا کو حفظان صحت کے بنیادی اصولوں کی بھی جانکاری دی جارہی ہے ۔ کیمپ کے دوران طلبا و طالبات کو تمبو بنانے اور کم سے کم وسائل میں اپنا مشن پورا کرنے کی تربیت دی جا رہی ہے ۔ طالبات کےلئے یہ کیمپ کافی اہمیت کا حامل ہے ۔

طلبا و طالبات کے لئے یہ کیمپ خود کو ذہنی طور پر مضبوط بنانے کا بہترین موقع ہے ۔

اسکاوٹ گائیڈ کیمپ کا انعقاد


کیمپ میں حصہ لے رہی طالبہ عظیم فاطمہ کہتی ہیں کہ یہ کیمپ مشکل حالات میں زندگی بسر کرنے کا طریقہ بتاتا ہے ۔ طالبات یہاں امور خانہ داری پر بھی طبع آزمائی کر رہی ہیں ۔

اسکاؤٹ گائیڈ کیمپ میں حصہ لے رہے طلبا و طالبات کو جسمانی ورزش کی خاص طور پر مشقیں کرائی جارہی ہے ۔

کیمپ میں فزیکل ایکسرسائیز طلبا کو چست درست رکھنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے ۔

کیمپ کمانڈر ڈی بی ونمالی کے مطابق اسکاؤٹنگ گھر سے دور زندگی گزارنے کی تربیت ہے ۔ یہ کسی طالب علم کو ہاسٹل میں رہ کر وقت کی پابندی کرنے کا ہنر دیتی ہے ۔

اس پانچ روزہ کیمپ میں حصہ لے رہے طلبا و طالبات میں خود اعتمادی نمایاں طور پر نظر آئی ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

training

ABOUT THE AUTHOR

...view details