اردو

urdu

By

Published : Sep 16, 2019, 1:42 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:52 PM IST

ETV Bharat / state

وزیر اعلی کے دورے کا ڈر، آوارہ جانوروں کی پکڑ شروع

اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے مئو دورہ کے مد نظر انتظامیہ ہر سطح پر لیپا پوتی کرنے میں مصروف ہے۔

آوارہ جانوروں کی پکڑ

اترپردیش کے ضلع مئو میں وزیر اعلیٰ کے دورے سے قبل ہی آوارہ جانوروں کی دھر پکڑ گزشتہ روز سے جاری ہے۔
جن میں زیادہ تر جانور گائے کی نسل کے ہیں۔

آوارہ جانوروں کی پکڑ

ان جانوروں کو سرکاری عمارتوں کے ایسے کمروں میں قید کیا گیا ہے جن میں تازہ ہوا تک نہیں آتی۔اور ان جانوروں کو بغیر چارہ پانی کے ہی کل سے ہی قید کرکے رکھا گیا ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق پولیس کے ساتھ آئے انتظامیہ کے اہلکاروں نے آوارہ جانوروں کو پنچایت بھون میں قید کیا اور چلے گئے اور ان جانوروں کے چارے پانی کا نظم بھی نہیں کیا جس کے سبب ان کے بیمار ہونے اور مرجانے کا خطرہ لاحق ہے۔

مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے ہے کہ پکڑے گئے جانوروں کو سرکاری عمارتوں میں قید کی بجائے انھیں گاؤ شالہ میں چھوڑ دینا چاہیے تاکہ انھیں چارہ پانی حاصل ہوسکے۔

مقامی افراد نے انتطامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتطامیہ نے اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے یہ تکلیف دہ طریقہ اختیار کیا ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 7:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details