متھرا:کرشنا جنم بھومی اور متھرا شاہی عیدگاہ معاملے میں مدعی مہندر پرتاپ سنگھ نے ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔ سماعت کے دوران سنی وقف بورڈ اور شاہی عیدگاہ کے وکیل عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔ سنی وقف بورڈ اور شاہی عیدگاہ مسجد کی جانب سے عدالت میں دستاویزات داخل نہیں کیے گئے۔ سماعت میں وکیل مہندر پرتاپ سنگھ نے دلائل دیے۔ اس کیس کی اگلی سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔ Mathura Shahi Eidgah Case Hearing
شاہی عیدگاہ کے ایڈوکیٹ تنویر احمد نے بتایا کہ سنی وقف بورڈ نے ضلع جج کی عدالت میں اپنی نمائندگی داخل نہیں کی جبکہ مہندر پرتاپ سنگھ کی طرف سے نظرثانی میں سب کو وکالت کرنی چاہیے۔ ہم نے عدالت کے سامنے دلیل دی ہے کہ سنی وقف بورڈ کو وقت دیا جانا چاہئے۔ وہیں مدعی کے ایڈوکیٹ مہندر پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ کرشنا جنم بھومی کیس کو لے کر ضلع جج کی عدالت میں ایک اہم سماعت تھی۔ مہندر پرتاپ سنگھ نے عدالت میں بحث کی لیکن کئی بار سنی وقف بورڈ اور شاہی عیدگاہ کے وکیل اس معاملے میں پیش نہیں ہو رہے ہیں۔ دوسری طرف کے لوگ اس معاملے کو نظر انداز کر رہے ہیں۔