اردو

urdu

ETV Bharat / state

متھرا عدالت نے رؤوف شریف کو ایک دن کی عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا

پاپلر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کی اسٹوڈنٹ ونگ کے رہنما رؤوف شریف کو آج مجسٹریٹ سواتی سنگھ نے ایک دن کی عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔

Mathura court remanded Rauf Shareef in judicial custody for one day
متھرا عدالت نے رؤوف شریف کو ایک دن کی عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا

By

Published : Feb 15, 2021, 3:22 AM IST

سرکاری وکیل شیورام سنگھ نے بتایا کہ رؤف کو پیر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انل کمار پانڈے کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


ادھر رؤوف شریف کے ایڈووکیٹ مدھوبن دت چترویدی نے بتایا کہ انہوں نے رؤوف شریف کو عدالتی تحویل میں بھیجنے کی مخالفت کی تھی کیونکہ جن دفعات کے تحت ریمانڈ چاہتے ہیں‘ ان کے ثبوت بھی ہونے چاہیئیں جو فی الحال نہیں تھے۔


انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ریمانڈ مجسٹریٹ کے دائرہ اختیار کو بھی چیلینج کیا تھا کیونکہ یہ حق اسی عدالت کو ہوتا ہے جو اس معاملے کی شنوائی کر رہی ہو۔


رؤوف شریف کو ہفتے کے روز ایرناکُکلم جیل سے باہر نکال کر ہوائی جہاز سے یہاں لایا گیا تھا اور آج اسے ریمانڈ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ رؤوف پر ملک سے غداری کرنے اور آئی ٹی ایکٹ کی سنگین دفعات میں پانچ اکتوبر 2020 کو ضلع متھرا کے مانٹ تھانے کی پولیس کی جانب سے قید کیے گئے ملزم عتیق الرحمٰن عالم مسعود اور صحافی صدیق کپن کو ماحول بگاڑنے، بد امنی پیدا کرنے کے لیے رقم بانٹنے کا الزام ہے۔ رؤوف شریف کو کیرالا میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر ہاتھرس میں ماحول بگاڑنے کے لیے پیسہ بانٹنے کا الزام ہے۔


ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج انیل کمار پانڈے نے یکم فروری کو تیسری بار ایس ٹی ایف کی درخواست پر عدالت میں پیش کرنے کے لیے بی وارنٹ جاری کیا ، ایرناکولم جیل حکام کو 16 فروری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ ضابطہ یہ ہے کہ جب کوئی ملزم ایک سے زیادہ معاملوں میں جیل میں بند ہوتا ہے تو اسے جیل حکام کوعدالت میں پیش کرنا ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details