واقعہ کی اطلاع پر آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی قریب ایک درجن گاڑيون نے بڑی مشقت کے بعد اگ پر قابو پایا۔ گھر میں پھنسے سات لوگوں کو فائر بریگیڈ کے جوانوں نے بڑی بہادری سے باہر نکالا۔
کانپور: رہائشی مکان میں بھیانک آتشزدگی آگ کی شدّت کو دیکھتے ہوئے فوج کو بلا لیا گیا تھا۔ تھانہ کلکٹر گنج علاقے كوپرگج میں ستیندر مشرا کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ جس میں 70 سال كے بزرگ اور 2 بچے سمیت 7 لوگوں کو آگ بجھانے والے دستہ اور پولیس کی ٹیم نے بنا کسی نقصان کے بچا لیا۔ یہ خاندان چوتھی اور پاچوي منزل میں پھنسا تھا۔عمارت میں صبح شارٹ سرکٹ سے خوفناک آگ لگی جس نے پوری بلڈنگ کو اپنی چپیٹ میں لے لیا جس میں پورا خاندان پھنس گیا۔شویتا یادو، انسپکٹر راجیش کمار کو فائر بریگیڈ کے جوان نے کافی مشقت کے بعد باہر نکالا۔ ایس ایس پی مسٹر اننت دیو اور ایس پی سٹی شری راج کمار آپ نی ماتحت فورس کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔انتظامیہ کی مستعدی کی وجہ سے 9 لوگوں کی جان بچائی جاسکی ہے۔ جس میں سے تین زخمیوں کو ہسپتال میں علاج کے لیے بھرتی کرایا گیا ہے۔