اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد میں وزیر اعلیٰ میرج اسکیم کے تحت 2180 جوڑوں کی شادیاں - چیف منسٹر ماس میرج اسکیم اترپردیش

ہر سال کی طرح اس سال بھی اترپردیش کے مرادآباد میں اترپردیش حکومت کی ہدایات کے مطابق اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت منعقدہ اس تقریب میں تمام مذاہب اور ذاتوں کے جوڑوں کی شادیاں ان کے مذہبی رسوم و رواج کے مطابق انجام پائیں۔ Mass Wedding in Moradabad Uttar Pradesh

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 26, 2023, 11:46 AM IST

مرادآباد میں میں اجتماعی شادی تقریب

مرادآباد:اترپردیش کے مرادآباد میں ایم ڈی اے گراؤنڈ بدھا وہار گراؤنڈ میں چیف منسٹر ماس میرج اسکیم کے تحت تقریباً 2180 جوڑوں کی شادیاں ہوئیں جن میں سے 1093 ہندو اور 1087 مسلم جوڑوں کی شادی ان کے مذہبی رسم و رواج کے مطابق عمل میں آئی۔ ضلع حکام نے انتظامیہ کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کے اکاؤنٹ میں 51 ہزار روپے، مالی امداد کی مد میں 35 ہزار روپے، باقی رقم تحائف اور ریفریشمنٹ پر خرچ کی گئی۔
اعلیٰ حکام نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ چیف منسٹر ماس میرج اسکیم کے تحت 1087 مسلم اور 1093 ہندو نوجوان مرد و خواتین کی شادیاں ہوئیں۔ ان جوڑوں میں شامل پنڈت لال کشور شاستری اور پونم شاستری کی شادی ویدک منتروں کے بیچ ہوئی تو وہیں مسلم نوجوان اور خواتین کا نکاح امام شکیل احمد اور زاہد حسین نے اسلامی رواج کے مطابق انجام دیا۔
مزید پڑھیں: Brother Got Married His Sister: اجتماعی شادی میں بھائی نے بہن کے ساتھ کی شادی

Mass Wedding: جیور میں اجتماعی شادی کا اہتمام
اس موقعے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن فرح انصاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر ماس میرج اسکیم کے تحت تمام مذاہب اور ذاتوں کے ہندوؤں اور مسلمانوں کی شادیوں کے پروگرام کے دوران جہاں ایک طرف مسلم جوڑوں کا نکاح پڑھایا جا رہا تھا، وہیں دوسری طرف پنڈتوں نے منتروں کا جاپ کرتے ہوئے ہندو جوڑوں کی شادی کرائی اور دولہا اور دلہن کو آشیرواد دیا۔ اس تقریب میں شیلیندر کمار گوتم، ضلع سماجی بہبود افسر، سمیت یادو، چیف ڈیولپمنٹ آفیسر، مانویندر سنگھ ضلع مجسٹریٹ، ضلع پنچایت صدر ڈاکٹر شیفالی، سٹی ایم ایل اے رتیش گپتا اور کئی سینئر افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details