اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی میں 125 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں - ijtemai shadi

سماج میں پھیلی ہوئی برائیوں جیسے جہیز، بچپن کی شادیاں اور شادیوں میں بیجا اسراف کو ختم کرنے کےمقصد کے تحت ہر سال کی طرح اس سال بھی اجتماعی شادیوں کا انعقاد عمل میں آیا۔

بارہ بنکی میں 125 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں

By

Published : Oct 7, 2019, 7:39 AM IST

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں منعقدہ اس تقریب میں 125 جوڑوں کی شادی کرائی گئی جبکہ ان کے افراد خاندان اس موقع پر بیحد خوش نظر آئے۔

گراونڈہ روڈ پر واقع نوین منڈی میں اتوار کو ایک ساتھ 124 جوڑوں کی شادی ہندو رسومات کے ساتھ ہوئی جبکہ ایک جوڑے کا نکاح پڑھایا گیا۔

بارہ بنکی میں 125 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں

بھارتیہ کسان یونین 1993 سے سماجی خدمت کے کاموں میں مصروف ہے۔ یونین کی جانب سے خون کا عطیہ، جسمانی اعضا کا عطیہ جیسے کیمپ کے علاوہ اجتماعی شادیوں کے ذریعہ غریب اور بے سہارا لڑکیوں کی مدد کی جاتی ہے۔

بارہ بنکی میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کا آغاز کسان یونین کے سابق ضلع صدر مکیش سنگھ کیا تھا جس کے بعد کسان یونین کی جانب سے تمام اضلاع میں بھی اجتماعی شادیاں کرائی گئی۔

نے تمام اضلاع میں شروع کیا، لیکن بارہ بنکی جیسی تقریب کہیں نہ ہو سکی. اجتماعی شادی جس منظم تریقے سے منعقد ہوتی ہے وہ اب ایک نظیر بن چکی ہے. اسلئے یونین کے قومی ترجمان حکومت کو یہاں سے سبق لینے کی نصیحت دے رہے ہیں.

بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے نئے شادی شدہ جوڑوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details