اردو

urdu

ETV Bharat / state

فلمسازی ایک خواب کی تکمیل ہے

ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں واقع مارواہ اسٹوڈیوز نے 73 منٹ کی 'دی فیو سیکنڈ فلینگ' فلم بنائی تھی جسے ایمیزون پرائم پر ریلیز کیا گیا۔

دی فیو سیکنڈ فلینگ کی ٹیم
دی فیو سیکنڈ فلینگ کی ٹیم

By

Published : Jan 20, 2020, 7:32 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 6:33 PM IST

اس 73 منٹ والی فلم کی خاص بات یہ ہے کہ مارواہ اسٹوڈیوز نے پہلی بار پوری فلم کو اس اسٹوڈیوز کے طلباء نے خود سے بنایا ہے۔

اس فلم کے ڈائریکٹر ہمانشو رنجن جو خود ماروا اسٹوڈیوز کے طلباء ہیں انہوں نے بتایا کہ ہر ہدایتکار ایک اچھی فلم تیار کرنے کا خواہشمند ہوتا ہے اور اگر اس کا خواب اس ادارے میں مکمل ہو جہاں سے اس نے ساری ٹریننگ حاصل کی ہو تو یہ اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب ہم نے فلم کی کہانی ماروا اسٹوڈیوز کے ڈائریکٹر سندیپ مارواہ کو سنائی تو انہیں یہ کافی پسند آئی اور پوری فلم ماروا پروڈکشن کو دے کر اس فلم کو فلمایا گیا۔
اس موقع پر سندیپ ماروا نے کہا کہ اب تک ہم نے اپنے طلباء کے تعاون سے شارٹ فلم یا دستاویزی فلم تیار کی تھی لیکن یہ پہلا موقع ہے جب ہم نے پوری فلم اپنے طلباء کے حوالے کی ہے تاکہ وہ اپنے کیریئر کے وقت آنے والی باریکی کو سمجھ سکیں
انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ انسٹیٹیوٹ کے طلباء نے ایک عمدہ فلم بنانے کے لئے بہت محنت کی ہے۔جس ہم نے ایمیزون پرائم پر ریلیز کی ہے جسے ناظرین بہت پسند کررہی ہیں۔
وہیں فلم کی اداکارہ آکنشا اور اداکار ترون نے بتایا کہ یہ فلم دو موسیقار ریان جو گٹار بجاتا ہے اور ملی جو پیانو بجاتی ہے کہ درمیان کی کہانی ہے۔ اس فلم میں ہمارے ساتھ دیپک شرما ، غلام شاہد ، کنشک سروہی ، ہریتک بھاردواج ، کرن سنگھ بورا اور رحیم ملک نے کام کیا ہے۔
اس موقع پر فلم کے ایڈیٹر کمار ساحل ، اداکار اور موسیقار ترون شرما ، اداکارہ آکنشا سنگھ اور مسز انڈیا ورلڈ وائڈ اسپیس کریتی سروپریہ بھی موجود تھیں۔

فلمسازی ایک خواب کی تکمیل ہے
دی فیو سیکنڈ فلینگ کی ٹیم
دی فیو سیکنڈ فلینگ کی ٹیم
Last Updated : Feb 17, 2020, 6:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details