اردو

urdu

ETV Bharat / state

'خواتین کی شادی کی عمر میں اضافے کی تجویز خوش آئند' - تعلیم یافتہ خواتین

وزیراعظم نریندر مودی کے خواتین کی شادی کی عمر 18 سے 21 برس کئے جانے کی ممکنہ تجویز پر دیہی علاقوں کی تعلیم یافتہ خواتین نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

'Marriage age increase proposal welcome'
'خواتین کی شادی کی عمر میں اضافے کی تجویز خوش آئند'

By

Published : Sep 7, 2020, 4:13 PM IST

اترپردیش کے ضلع مئو میں خواتین لڑکیوں کی شادی کی عمر میں اضافے کی تجویز کو سراہا ہے۔ خواتین کے مطابق اس قدم سے ایک خاتون کو تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی کا موقع ملے گا۔

'خواتین کی شادی کی عمر میں اضافے کی تجویز خوش آئند'

فی الحال ایک خاتون کی شادی کی کم از کم عمر 18 سال ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اس میں تین سال کی توسیع کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے آئندہ مانسون اجلاس میں یہ تجویز پیش کیے جانے کی امید ہے۔ اس پہل پر خواتین نے مثبت رائے پیش کی ہے۔

خواتین کے مطابق اس تجویز کے منظور ہو جانے سے خواتین کی تعلیمی شرح میں اضافہ ہونے کی پوری امید ہے۔ 21 سال کی عمر میں کوئی خاتون اپنی ازدواجی زندگی کے فیصلے بھی زیادہ بہتر انداز میں لے سکے گی۔

تعلیم یافتہ خواتین کا خیال ہے کہ دیہی علاقوں میں اس فیصلے کے دیر پا نتائج برآمد ہوں گے۔ شادی کی عمر میں اضافے کی تجویز سے خواتین کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کیا جا سکتا ہے۔

ان کا ماننا ہے ک خواتین کو امور خانہ داری میں بھی بہتر فیصلہ لینے میں آسانی ہوگی۔ خواتین کے مطابق 18 سال کی عمر میں عام طور پر خواتین درجہ انٹرمیڈیٹ تک ہی پہنچ پاتی ہیں۔ شادی کی عمر 21 سال کئے جانے پر انہیں بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ خود کفیل ہونے کا بھی موقع ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details