سینکڑوں کی تعداد میں آج میرٹھ کے امبیڈکر چوراہے سے شھید اسمارک تک جلیاں والا باغ کے شہیدوں کی یاد میں انقلابی ریلی نکالی گئی۔
مارچ میں شامل لوگوں کو کا کہنا تھا کہ ملک کا پورا نظام درہم برہم ہوچکا ہے انگریزوں سے آزادی تو مل گئی لیکن یہ آزادی نامکمل اور آدھی ادھوری آزادی ہے۔
جلیاں والا باغ کے شہیدوں کی یاد میں انقلابی ریلی ای ٹی وی میرٹھ کے نمائندہ خورشید احمد بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فضائی آلودگی، تعلیمی نظام، سیاسی طریقہ کار، روزمرہ کی معمول میں ضرورت کی چیزوں میں ملاوٹ، نقل و حمل میں بے پناہ مہنگائی نے بھارت کے لوگوں کے لیے درد سر بنا ہوا ہے۔
ان کا مطالبہ ہے کہ فضائی آلودگی کے تحفظ کے سلسلے میں حکومت کوئی مضبوط اقدامات کرے
ریلی میں شامل لوگوں نے کہا کہ آئین میں بھی تبدیلی ہونی چاہیے۔