علی گڑھ: ملک کے تمام سنٹرل یونیورسٹیز میں حکومت کی جانب سے مشترکہ داخلہ جاتی امتحانات Central Universities Common Entrance Test کرانے کی تیاریاں اب آخری مرحلے میں ہیں تاہم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اساتذہ میں اس کے حوالے سے پش و پیش میں ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ حکومت داخلہ کرانے جارہی ہے لیکن ابھی تک نصاب، پیٹرن اور دیگر موضوع کے تعلق سے اُٹھ رہے سوالوں پر کوئی واضح جواب نہیں آیا ہے حالانکہ یہ وائس چانسلر کی ذمہ داری تھی کہ وہ ان اہم سوالات کو یوجی سی کے سامنے اُٹھاتے۔ Central Universities Common Entrance Test۔ وہیں اے ایم یو انتظامیہ بھی، اس معاملے کو دیکھنے کے لئے بنی کمیٹی کی سفارشات کے بعد اکیڈمک کونسل کی میٹنگ میں اس اہم موضوع پر غور وخوض کرنے کی بات کہہ کر اپنا موقف واضح نہیں کررہی۔ Central Universities Common Entrance Test ہے۔
اس حوالے سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ترجمان پروفیسر شافع قدوائی نے بتایا کہ مشترکہ داخلہ جاتی امتحانات سے متعلق یونیورسٹی میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے اس کی سفارشات کے مطابق ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ یونیورسٹی مشترکہ داخلہ جاتی امتحانات میں حصہ لے گی یا نہیں، جیسے ہی یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کا نوٹس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو ملے گا اس کے بعد یونیورسٹی کی جو قانونی باڈی ہے اکیڈمی کونسل اس پر غور و فکر کرکے فیصلہ کرے گی۔ حالانکہ مشترکہ داخلہ جاتی امتحانات سے متعلق یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (UGC) کا نوٹس مختلف اخبارات میں شائع ہو چکا ہے۔
مزید پڑھین: