بارہ بنکی کے سول لائین میں واقع گاندھی بھون میں منعقدہ اس تقریب میں عآپ رکن پارلیمان سنجے سنگھ کے علاوہ سابق ریاستی وزیر اروند کمار سنگھ گوپ، مشہور سوشلسٹ مفکر رگھو ٹھاکر، سابق اہر ایڈووکیٹ جنرل سید حسین، سپریم کورٹ کے وکیل ایس ایس نہرا کو مدھولمئے یادگار ایوارڈ سے اعزاز کیا گیا۔ اس کے بعد تمام مقررین نے مدھولمئے کے کار افکار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
Madhu Limaye Memorial Award: عآپ رہنما سنجے سنگھ سمیت متعدد شخصیات مدھولمئے یادگار ایوارڈ سے سرفراز
مشہور و معروف سوشلسٹ لیڈرمرحوم مدھولمئے کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر بارہ بنکی میں 'گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ' کی جانب سے مدھولمئے سالگرہ صد سالہ تقریب کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سال بھرمختلف پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔ اتوار کو افتتاحی تقریب میں عآپ رکن پارلیمان سنجے سنگھ سمیت متعدد شخصیات کو ان کے اپنے شعبے میں نمایاں کام کرنے کے لیے مدھولمئے یادگاری ایوارڈ سے اعزاز کیا گیا۔ Madhu Limaye Memorial Award
پروگرام کی صدارت مشہور سوشلسٹ مفکر رگھو ٹھاکر نے کی۔ مدھولمئے ایوارڈ سے سرفراز ہونے پر سنجئے سنگھ نے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدھولمئے اس وقت کے سب سے اچھے پارلیمبٹیرین تھے۔ ان سے ہم کو یہ سبق ملتا ہے کہ وہ آوام کے مسائل کو ہر قیمت پر اٹھاتے رہنا چاہیے۔
واضح رہے کہ مدھولمئے کی پیدائش 1 مئی 1922 کو مہاراشٹر کے پونا میں ہوئی تھی۔ وہ سوشلسٹ تحریک کے اہم رکن تھے۔ ڈاکٹر لوہیا اور رام سیوک یادو کے قریبی رہے مدھولمئے بہار سے چار دفعہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ انہیں پارلیمٹری سسٹم کی عمدہ معلومات تھی۔ ان کا بارہ بنکی ضلع سے بھی خاص لگاؤ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: BJP It's Leaders are Godsewadi: بی جے پی ہندوؤں کی سب سے بڑی دشمن، سنجے سنگھ