آگرہ میں ٹرک اور اسکارپیو میں ٹکر ہوجانے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ اطلاع کے مطابق اس حادثے میں آٹھ افراد کی موت اور چار افراد کی حالت نازک ہے۔
آگرہ: سڑک حادثے میں آٹھ افراد کی موت - اردو نیوز آگرہ
اترپردیش کے ضلع آگرہ میں ایک دلدوز سڑک حادثہ پیش آیا جہاں سڑک حادثے میں آٹھ افراد کی موت اور چار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
سڑک حادثے میں آٹھ افراد کی موت
اسکارپیو میں 12 افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد موقع پر پولیس پہنچی۔ وہیں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی زخمی افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ یہ واقعہ تھانہ اتمادولا کے منڈی سمیتی کے پاس ہوا۔ اسکارپیو میں سوار سبھی افراد کا تعلق بہار سے تھا۔
Last Updated : Mar 11, 2021, 2:21 PM IST