جمعرات کے روز ایک خصوصی عدالت نے باندہ جیل میں بند بی ایس پی کے رکن اسمبلی مختار انصاری کو 11سال پرانے معاملات کے تحت 11 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔
عدالت نے اس ہدایت نامہ کی کاپی باندہ جیل کے سینئر جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھیجی۔ اور حکم کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے چیف سیکریٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم) ، ڈی جی پی، ڈی جی جیل اور لکھنؤ کے کمشنر آف پولیس کو بھی لکھا ہے ۔
اس سے قبل عدالت نے باندہ جیل کے سینئر جیل سپرنٹنڈنٹ کی اس عرضی کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا جس میں مختار انصاری کے بیمار ہونے کا حوالہ دے کر عدالت میں حاضر ہونے کے بجائے ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ معاملہ کی سماعت کی درخواست کی گئی تھی
عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوے کہا تھا کہ "سینئر جیل سپرنٹنڈنٹ نے اس معاملے پر اپنی رپورٹ نہیں دی ہے کہ ملزم مختار انصاری کومذکورہ الزامات کے تحت عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ کیونکہ تاریخ صرف سادہ پیشی کے لیے نہیں بلکہ مذکورہ معاملہ کی سماعت کے لئے مقرر ہے۔