اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے پدارتھپور کے رہنے والے رخسان خان نے ایک ویڈیو پیغام میں بھارتی حکومت سے جذباتی اپیل کرتے ہوے گھر واپسی کے لئے مدد کی اپیل کی ہے ۔
اس وائرل ویڈیو میں رخسان خان کہہ رہے ہیں رقم کی عدم ادائیگی کے بعد اس کے آجر کفیل نے پاسپورٹ چھین لیا ہے۔ اس کے بعد وہ انہیں کئی دنوں تک بھوکا رہنا پڑتا ہے اور فٹ پاتھ یا پارکوں میں رات بسر کرنی پڑتی ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں خان نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے اپیل کی ہے۔