پولیس ذرائع نے بتایا کہ کھیکڑا علاقے کے سُنہیڈا گاؤں میں جونی (22) کی کسی بات پر اپنے پڑوسی شخص سے ’کہا سُنی‘ ہو گئی تھی۔ کچھ دیر بعد پڑوسی اسے بلا کر لے گیا اور گلی کے باہر سڑک پر جاتے ہی ملزم نے جونی پر جاقو سے اچانک حملہ کرنا شروع کر دیا۔ شور شرابہ سن کر آس پاس کے لوگوں کو آتے ہوئے دیکھ کر ملزم جنگل کی طرف فرار ہوگیا۔
باغپت میں چاقو سے گود کر ایک شخص کا قتل - ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
ریاست اترپردیش کے باغپت کے کھیکڑا علاقے میں معمولی تنازعہ میں ایک شخص کو چاقو سے گود کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے اس کی اطلاع دی۔
باغپت میں چاقو سے گود کر ایک شخص کا قتل
انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ زخمی کو سنگین حالت میں علاج کے لیے ضلع ہسپتال لے گئے۔ راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا۔ گاؤں میں کشیدگی کے پیش نظر پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔
انسپیکٹر انچارج آر کے شرما کا کہنا ہے کہ ذرا سی بات کو لے کر اہل خانہ پڑوسی پر جونی کا قتل کرنے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔ اہل خانہ کی جانب سے دی گئی تحریر کی بنیاد پر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔