اردو

urdu

ETV Bharat / state

جوئے کے دوران نوجوان کو گولی مارنے کا معاملہ - man shot dead in greater noida

گریٹر نوئیڈا کے علاقے بسرکھ پولیس اسٹیشن میں جوئے کے دوران نوجوان کو گولی مارنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جوان گولی لگنے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔ جس کی اطلاع پولیس کو صبح دی گئی۔

man shot dead in gambling money dispute in greater noida
جوئے کے دوران نوجوان کو گولی مارنے کا معاملہ

By

Published : Jul 5, 2020, 8:39 PM IST

نوئیڈا کے علاقے بسرکھ پولیس اسٹیشن میں جوئے کے دوران نوجوان کو گولی مارنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق جوا کھیلنے کے دوران پیسوں کو لے کر تنازع ہوا تھا۔ اس کے ساتھیوں نے ہی اس کو گولی ماری تھی۔ فی الحال پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ اور پانچ لوگوں لکو حراست میں لے کر تفتیش کر رہی ہے۔ ساتھ ہی متعدد پہلوؤں پر جانچ کر رہی ہے۔

تفتیش میں پتہ چلا کہ اس شخص کو رات میں گولی مار دی گئی ہے اور اس کا نام سوبے یادو ہے۔ جو نوئیڈا کے تھانہ علاقہ 49 میں صراف آباد کا رہائشی تھا۔

پولیس کے مطابق رات گئے کچھ لوگ جوئے کے لئے جمع ہوئے تھے۔ اسی وقت جوئے کے پیسوں پر تنازعہ تھا۔

جوئے کے دوران قتل کے سلسلے میں ڈی سی پی ہریش چندر کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی متعدد پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ یہ قتل رات کو ہوا تھا اور صبح پولیس کو دی گئی معلومات ایک بہت بڑا سوال ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس قتل کے پیچھے جوئے کی رقم کے تنازعہ کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details