اردو

urdu

ETV Bharat / state

اراضی تنازع کی وجہ سے چچا زاد بھائی کا قتل

اتر پردیش میں زمینی تنازع کے سلسلے میں چچا زاد بھائی کا قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزمین خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔

man killed his cousin
man killed his cousin

By

Published : Jun 29, 2020, 1:49 PM IST

اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ انتوں پولیس نے علاقے کے پارہ حمید پور شیورام پور میں آراضی کے تنازع میں چچا زاد بھائی کے قتل کے معاملے میں پانچ ملزمان کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

ڈی ایس پی سٹی ابھے پانڈے نے بتایا '50 سالہ رماشنکر گپتا اور اس کے چچا زاد بھائی اویناش گپتا کا آراضی کا تنازع چل رہا تھا۔ مذکورہ آراضی پر رماشنکر نے چہار دیواری تعمیر کرکے ٹین کا شیڈ ڈال رکھا تھا۔ الزام ہے کہ ہفتہ کی تاخیر شب اویناش اپنے ساتھوں کے ساتھ گھر میں گھس کر چہاردیواری منہدم کرنے لگا تو رما شنکر نے مزاحمت کی جس پر اویناش اور اس کے ساتھیوں نے رماشنکر کو لاٹھی ڈنڈے سے مار کر شدید زخمی کر دیا'۔

شدید زخمی حالت میں رماشنکر کو علاج کے لیئے مقامی اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے نازک حالت دیکھتے ہوئے اسے ایس آر این پریاگراج ریفر کر دیا لیکن اہل خانہ اس کو پی جی آئی لکھنو لے گئے جہاں علاج دوران اتوار کی شام اس کی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے
بھارت میں شماریات کا قومی دن آج
ہلاک ہونے والے ڈاکٹر کے اہل خانہ کو ایک کروڑ کا معاوضہ

پولیس نے اویناش سمیت پانچ ملزمان کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرلیا ہے۔

وقوعہ کی تحقیقات جاری ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details