جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کے مڑیاہوں کوتوالی علاقے میں ٹھگی کے شکار ایک شخص نے بیوی اور تین بچوں کا قتل کر نے کے بعد پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔ پولیس نے اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیہات شیلیندر کمار سنگھ نے بدھ کو بتایا کہ گرام جئے رام پور باشندہ ٹینٹ کاروباری ناگیش وشوکرما نے گذشتہ رات اپنی بیوی اور تین بچوں کا قتل کر نے کے بعد خودکشی کرلی۔ اس معاملے میں سردست پتہ چلا ہے کہ اسکول میں چپراسی کی نوکری کے نام پرمتوفی سے سات لاکھ روپئے ٹھگے گئے تھے۔ موقع پر ملے شواہد اور متوفی کے بھائی تربھون وشوکرما کی تحریر کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمین کو گرفتارکرلیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چار جولائی کی دیر رات ناگیش وشور کرمااس کی بیوی رادھیکا کا تیز دھار دار ہتھیار سے قتل کردیا اور بعد میں دو بیٹیوں نکیتا(12)، آیوشی(10) اور بیٹے آدرش(05) کی تولیہ سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ناگیش نے پورے کنبے کو موت کی نیند سلانے کے بعد پھانسی کے پھندے پر لٹک کر خودکشی کرلی۔واردات کو انجام دینے سے قبل ناگیش نے ایک کاپی میں اپنی ہراسانی کی پوری داستان کا ذکر کیا تھا جو ڈائری پولیس کے ہاتھ لگی ہے۔
پولس کو موصول ہونے والی ڈائری میں ناگیش نے لکھا، ’’میں نے بھانو پرکاش وشوکرما ساکن گاؤں سالارپور تھانہ نیوڑھیا کے ذریعہ سریو پرساد ایسٹ سیکنڈری اینڈ پرائمری اسکول کاکوری جلالپور میں چپراسی کی نوکری کے لیے اس کے مینیجرشیو آسرے سنگھ ساکن کاکوری تھانہ جلال پور کو کچھ سال قبل سات لاکھ روپے دیے تھے۔ لیکن آج تک نہ نوکری ملی اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔