بیس اگست 2012 کو تقریبا 8:30 بجے زمینی تنازعہ میں پڑوسی آنند پٹیل نے وکیل بیچن پرساد پر حملہ کردیا۔ انہیں بچانے کے لیے ان کے بیٹے وجے کمار اور بیٹی پونم کمار اور بیوی مالوتی دیوی آئیں تو آنند پٹیل انہیں بھی مارنے لگا۔ وہ جس میں تمام افراد کو شدید چوٹیں آئیں۔
وکیل سمیت متعدد افراد کے قاتل کو عمر قید
ریاست اترپردیش کے ضلع کشی نگر کی ایک عدالت نے پڈرونہ کے سابق وکیل بیچن پرساد اور افراد خانہ کے قتل کے معاملے میں پڑوسی ملزم آنند پٹیل کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
بیچن پرساد،وجے کمار اور پونم کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ آنند پٹیل کو پکڑنے آئیں اس کی بیوی اور بیٹے پر بھی اس نے حملہ کردیا جس سے ان دونوں کی بھی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
موقع واردات سے کسی طرح سے بیچن پرساد کا دوسرا بیٹا رنکو عرف اور بیٹی کویتا جان بچا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
اس معاملے میں ملزم کے خلاف سنگین دفعات میں پڈرونہ کوتوالی میں معاملہ درج کرایا گیا تھا، مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے خصوصی جج اویناش ترپاٹھ نے آنند پٹیل کو قتل کا ملزم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا کے ساتھ ساتھ 25 ہزار روپئے کا مالی جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔