اردو

urdu

ETV Bharat / state

Man Gets Jail For Calling Girl Item لڑکی کو آئٹم کہنے پر نوجوان کو دیڑھ سال کی سزا - مہاراشٹر اردو نیوز

ممبئی میں ایک 16 سالہ لڑکی کو آئٹم کہنے پر عدالت نے ایک 25 سالہ نوجوان کو دیڑھ سال کی سزا سنائی ہے۔ Man Gets Jail For Calling Girl Item

جنسی طور پر ہراساں
جنسی طور پر ہراساں

By

Published : Oct 24, 2022, 10:50 PM IST

ممبئی: پوکسو کی ایک عدالت نے ایک 25 سالہ تاجر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں ڈیڑھ سال قید کی سزا سنائی۔نوجوان پر الزام ہے کہ ایک 16 سالہ لڑکی سنہ 2015 میں اسکول سے گھر واپس آرہی تھی تبھی اس نوجوان نے اس کا بال کھینچتے ہوئے کہا کہ 'کیا آئٹم کدھر جارہی ہو؟' man gets one and half year jail for calling girl item

عدالت نے کہا کہ یہ اصطلاح عام طور پر لڑکے لڑکیوں کو توہین آمیز انداز میں مخاطب کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور یہ الفاظ صرف جنسی ہراسانی کے لیے استعمال ہوتا ہے اور کچھ نہیں۔ Man Gets Jail For Calling Girl Item

عدالت نے کہا کہ اس طرح کے جرائم سے سختی کے ساتھ نمٹنے کی ضرورت ہے کیونکہ سڑک کے کنارے گھوم رہے ایسے لوگوں کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے تاکہ خواتین کو ان کے غیر ضروری سلوک سے بچایا جا سکے۔ خصوصی جج ایس جے انصاری نے اپنے حکم میں کہا کہ استغاثہ نے ثابت کیا ہے کہ اس نے اسے جنسی طور پر ہراساں کیا تھا اس کے ساتھ غیر ضروری نرمی دکھانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ man gets one and half year jail for calling girl item

اپنی گواہی میں متاثرہ لڑکی نے کہا کہ 14 جولائی 2015 کو وہ دوپہر کو اپنے اسکول سے واپس آرہی تھی کہ نوجوان موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا تھا۔ اس نے اس کا پیچھا کیا اور اس کا بال کھینچتے ہوئے اسے 'آئٹم' کہا۔ متاثرہ نے کہا کہ اسے سزا ہونی چاہیے لڑکی نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ محلے کی دوسری لڑکیوں کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کرے گا۔ Man Gets Jail For Calling Girl Item

یہ بھی پڑھیں : Case Against Dawood Ibrahim داؤد ابراہیم کے خلاف کیس میں سیشن کورٹ گواہی پر غور کرنے کے لیے راضی

ABOUT THE AUTHOR

...view details