ریاست اترپردیش کے ضلع متھرا میں ریلوے جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر دو پر اس وقت ہلچل مچ گئی جب چلتی ہوئی جھیلم ایکسپریس میں چڑھنے کی کوشش میں ایک شخص گر پڑا۔
متھرا جنکشن پر ایک شخص بال بال بچا واضح رہے کہ جھیلم ایکسپریس آگرہ سے شام 6:50 بجے دہلی کی طرف جارہی تھی، اچانک ایک 30 برس کا شخص نے ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی لیکن اس شخص کا پاؤں پھسلنے کی وجہ سے پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان پھنس گئی۔
موقع پر تعینات آر پی ایف اہلکار ستیش نے اس مسافر کی جان بچائی، اس دوران ٹرین تین منٹ رک گئی اور جب مسافر ٹرین پر سوار ہوگئے تو دوبارہ ٹرین دہلی کے لیے روانہ ہوگئی۔
متھرا میں ریلوے پلیٹ فارم پر جھیلم ایکسپریس پر چڑھنے کی کوشش میں ایک شخص گر پڑا جھیلم ایکسپریس شام 6:50 بجے آگرہ سے دہلی کی طرف جارہی تھی۔ اچانک جب ایک مسافر نے چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کی تو اس کی یہ کوشش جان لیوا بن گئی۔
متھرا جنکشن آر پی ایف پولیس سٹیشن انچارج سی پی سنگھ نے بتایا کہ آر پی ایف تھانے میں تعینات فوجی نے بہادری اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافر کی جان بچائی ہے۔ اس لیے آر پی ایف کے تمام ملازمین بہادر سپاہی ستیش کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔