پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ لیلاپور علاقے کے گھرورہ چوراہے کے نزدیک آراضی کے تنازعہ کے سبب قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی شخص کی ایس آر این ہسپتال پریاگ راج میں دوران علاج جمعہ کو موت ہوگئی ۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ روہت مشرا نے آج بتایا کہ تھانہ لیلاپور علاقے کے گھرورہ رانی گنج اجگرہ کے باشندے شری رام نے پولیس کو دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ 27/اپریل کی شام اس کا بیٹا اشوک کمار ورما 26 گھر سے رانی گنج اجگرہ آرہا تھا کہ جہاں گھرورہ چوراہے پر ایک اسکول کے نزدیک وہ پہونچا تھا کہ آراضی کے تنازع کے سبب گاوں کے چھوٹے لال ورما ،مگرو ورما ،انج ورما و پرنس ورما اور نامعلون ساتھیوں کے ساتھ اس کے بیٹے اشوک کو گولی مار کر شدید طور سے زخمی کر دیا ۔
وہیں شدید زخمی حالت میں اشوک ایس آر این ہسپتال پریاگ راج میں زیر علاج تھا ،جہاں اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر قتل کا کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ واضح رہے کہ 25 اپریل کو ریاست کے علیگڑھ ضلع کے مہوا کھیڑا تھانہ علاقے کے دھنی پور ہوائی اڈے کے قریب تاریخ کے بعد عدالت سے واپس آ رہے ایک شخص کو بدمعاشوں نے گولی مار دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کی مدد سے نوجوان کو زخمی حالت میں جے این میڈیکل میں داخل کرایا۔ پولیس نے متاثرہ خاندان کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس ملزمان کی تلاش میں آس پاس کے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے میں مصروف ہے۔