اطلاعات کے مطابق سعید نامی شخص نے گھریلو تنازع کے سبب اس واردات كو انجام دیا۔ موقع پر پولیس قتل اور خود کشی کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔
ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ سے قریب 30 کلو میٹر دور پریکشت گڑھ تھانہ علاقے میں ایک ساتھ پانچ لاشیں دیکھ علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
میرٹھ: گھریلو تنازع کا شاخسانہ: بچوں، بیوی کے قتل کے بعد خودکشی سعید نامی شخص نے گھریلو تنازع کے سبب تین بچوں اور اپنی بیوی کا قتل کر کے خود بھی پھانسی لگالی۔ موقع پر موجود پولیس قتل سے جڑے تمام پہلوؤں کی جانچ پڑتال میں جٹ گئی ہے۔ فی الحال پانچوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میرٹھ روانہ کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ آج ہی اسی شہر میرٹھ کے ہی برہم پوری تھانہ علاقے میں ایک خاتون نے اپنی ہی تین بیٹیوں اور خود کی جان لینے کی کوشش کی۔ چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے۔
خاتون نے تین بیٹیوں کی گردن پر چھری سے وار کیا، اور خود کی گردن پر بھی چھری چلائی، جس میں چھوٹی بیٹی کی موت ہوگئی ہے، جب کہ دو بیٹیوں سمیت ماں ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہے، جہاں تینوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، پولیس اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔