اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام پور: سینیٹائزر کا چھڑکاؤ کرنے والے نوجوان کا قتل - رام پور میں صفائی کا کام

کنور پال نام کا شخص گاؤں میں سینیٹائزر کا چھڑکاؤ کررہا تھا۔ اس دوران سینیٹائزر دوسرے نوجوان کے پیر پر گر گیا۔ اس وجہ سے دونوں آپس میں جھگڑنے لگے۔۔ اس کے بعد تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ اس نوجوان نے سینیٹائز کا اسپرے ہی کنور پال کے منھ  میں ڈال دیا۔

رام پور: سینیٹائزر کا چھڑکاؤ کرنے والے نوجوان کا قتل
رام پور: سینیٹائزر کا چھڑکاؤ کرنے والے نوجوان کا قتل

By

Published : Apr 19, 2020, 12:20 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع رام پور میں صفائی کا کام کرنے والے نوجوان کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

اطلاع کے بطابق ' کنور پال نام کا شخص گاؤں میں سینیٹائزر کا چھڑکاؤ کررہا تھا۔ اس دوران سینیٹائزر دوسرے نوجوان کے پیر پر گر گیا۔ اس وجہ سے دونوں آپس میں جھگڑنے لگے۔۔ اس کے بعد تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ اس نوجوان نے سینیٹائز کا اسپرے ہی کنور پال کے منھ میں ڈال دیا۔ حالت تشویشناک ہونے پر نوجوان کو ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران نوجوان کی موت ہو گئی۔'

مقتول کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ' پردھان اور چار نامعلوم افراد نے مل کر قتل کیا ہے۔'

فی الحال پولیس نے پردھان سمیت دیگر چاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details