میرٹھ کے صدر بازار تھانا علاقے کی کالونی میں کئی دنوں سے ہورہی انڈر گارمینٹس کی چوری کو جب سنجیدگی سے لیا گیا اور کالونی میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی تو چوری کرنے والا شخص سوتی گنج محلے کا رہنے والا آکاش نکلا۔
میرٹھ: عجیب و غریب چوری کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا - میرٹھ میں عجیب وغریب چوری کے الزام میں ایک شخص گرفتار۔خواتین کے انڈر گارمینٹس طکا چوری کا ہے الزام
میرٹھ میں آج ایک شخص کو عجیب و غریب چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا جو دوستوں کے ساتھ مذاق کے طور پر کالونی سے خواتین کے انڈر گارمینٹس کی چوری کیا کرتا تھا۔ کالونی میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اس شخص کو جب گرفتار کیا گیا اور چوری کی وجہ جانی گئی تو سب حیران رہ گئے۔
خواتین کے انڈر گارمینٹس کی چوری کو پولیس نے بھی سنجیدگی سے لیتے ہوئے آکاش کو گرفتار کر چوری کی وجہ جانی تو اس کا کہنا تھا وہ صرف دوستوں کے ساتھ مذاق کے طور پر اس طرح کی چوری کی وارداتوں کو انجام دیا کرتا تھا کیا ۔پولیس نے آکاش کو تو گرفتار کر لیا اب اس کے باقی دوستوں کی بھی تلاش کی جا رہی ہے۔
میرٹھ میں انڈر گارمینٹس کی چوری کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اس کو سنجیدگی سے لیتے اس کے دوستوں کی تلاش شروع کردی ہے۔لیکن دوستوں کے ساتھ مذاق ملکر انڈر گارمینٹس کی چوری نے آکاش کو حوالات ضرور پہنچا دیا ۔