اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: محرم سے قبل زری بنانے کا سلسلہ جاری - زری

ریاست اترپردیش کے مرادآباد میں واقع پیتل نگری عالمی سطح پر مشہور ہے۔ مرادآباد میں پیتل سے برتن بنانے کا کاروبار کیا جاتا ہے جبکہ یہ قیمتی اور قدیم کاروبار ہے۔ یہاں کے کاریگروں کی نقاشی و دستکاری کا ہنر قابل تعریف ہے۔

making zari before muharram month in moradabad peetal nagri
مرادآباد: محرم سے قبل زری بنانے کا سلسلہ جاری

By

Published : Jul 22, 2020, 10:42 PM IST

پیتل نگری میں جہاں ایک طرف پیتل سے برتن بنانے کا کاروبار کیا جاتا ہے تو وہیں عبادت گاہوں اور امام بارگاہوں میں رکھے جانے والی زریاں بھی یہیں پیتل سے بنائی جاتی ہیں۔ زری حضرت امام حسینؓ کے روضہ کی شبیہ کو کہا جاتا ہے۔

مرادآباد: محرم سے قبل زری بنانے کا سلسلہ جاری

محرم کا چاند فلک پر نمودار ہونے سے قبل ہی مرادآباد میں زریاں بنانے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ پیتل کی زری پر لکھی گئی عبارات کو دیکھ کر آپ حیرت زدہ ہوجائیں گے جبکہ یہاں کاریگر اپنے ہاتھوں سے زری پر نقش و دستکاری کرتے ہیں جس میں مشین کا استعمال نہیں کیا جاتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details