اردو

urdu

By

Published : Nov 25, 2021, 6:27 PM IST

ETV Bharat / state

Bareilly Fire: بریلی میں ٹینٹ ہاؤس کے گودام میں آتشزدگی

بریلی(Bareilly) کے بہاری پور(Biharipur) علاقے میں تیسری منزل پر بنے ٹینٹ ہاؤس کے گودام میں آتشزدگی(Fire breaks out at godown) کا واقعہ پیش آیا۔ گنجان آبادی اور تنگ گلی ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی بڑی گاڑی جائے وقوع تک نہیں پہنچ سکی اور جب فائر بریگیڈ کی چھوٹی گاڑی آگ پر قابو پانے کے لیے گودام تک پہنچی تو اس میں پانی ختم ہوگیا۔ حالانکہ مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔

ٹینٹ ہاؤس کے گودام میں آتشزدگی
ٹینٹ ہاؤس کے گودام میں آتشزدگی

ریاست اترپردیش(uttar Pradesh) کے ضلع بریلی(Bareilly) کے تھانہ کوتوالی علاقہ کے بہاری پور(Biharipur) میں ایک ٹینٹ کے گودام میں آگ(Fire breaks out at godown) لگنے سے لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان جل کر خاک ہوگیا۔ بہاری پور میں تنگ اور تاریک گلیوں کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو حادثے کی جگہ پر پہنچنے میں کافی وقت لگا۔

اطلاع کے مطابق بہاری پور کی بیکری والی گلی میں واقع ایک گھر کی تیسری منزل پر ٹینٹ کا گودام بنا ہوا تھا۔ شام کے وقت یہاں اچانک آگ لگنے کا معاملہ پیش آیا۔ اطلاع ملتےہی فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر تو پہنچی، لیکن آگ پر قابو پانے میں کافی وقت لگ گیا۔ پہلے فائر بریگیڈ کی گاڑی میں پانی ختم ہوگیا اور پھر موٹر خراب ہوگیا۔ بڑی مشکل سے موٹر کو ٹھیک کیا گیا اور بعد میں لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا جاسکا۔

ٹینٹ ہاؤس کے گودام میں آتشزدگی

بہاری پور چوکی کے پیچھے بیکری والی گلی میں محمد اشرف کا ٹینٹ ہاؤس کا تین منزلہ گودام ہے۔ اس سے کچھ ہی فاصلے پر اشرف کا گھر ہے۔ شام چھ بجے کے قریب اشرف نے اپنی گھر کی چھت سے دیکھا کہ گودام کی تیسری منزل سے دھواں اور آگ کے شعلے نکل رہے ہیں۔ آس پاس کے لوگوں نے بھی پولیس کو اس کی اطلاع دے دی۔ اطلاع ملنے پر بہاری پولیس اسٹیشن کے انچارج سنی چودھری جائے وقوع پر پہنچے اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ اس دوران لوگوں نے گھروں سے پائپ لگا کر آگ بجھانا شروع کر دیا۔



مقامی لوگوں نے بتایا کہ تنگ اور تاریک گلی کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی ایک چھوٹی گاڑی موقع پر پہنچی لیکن اس میں پانی نہیں تھا۔ جب دوسری گاڑی آئی تو چھوٹی گاڑی میں پانی بھرا گیا، لیکن جب آگ بجھانے کی باری آئی تو اُس کی موٹر کام نہیں کر رہی تھی۔ اس کی مرمت ہوتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم کِھڑکی اور زینے کے ذریعے تیسری منزل پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔ تاہم آگ زیادہ شدید نہیں تھی۔ دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ آگ لگنے سے تیسری منزل پر رکھے گدّے، شامیانے وغیرہ جل کر خاک ہو گئے۔



مزید پڑھیں: بریلی: گودام میں آتشزدگی متعدد دکانیں جل کر خاکستر

محمد اشرف کا ٹینٹ کا گودام ایک تنگ اور تاریک گلی میں ہے، جس کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی بڑی گاڑی کا وہاں تک پہنچنا ناممکن تھا۔ یہ صورتحال دیکھ کر آس پاس کے لوگ گھبراہٹ میں آگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آگ زیادہ شدید ہوتی تو چھوٹی گاڑی سے اس پر قابو پانا مشکل ہوتا۔ اس صورت میں کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا۔

بہاری پور اور بڑا بازار گنجان آبادی والے علاقے ہیں۔ یہاں آئے دن آگ لگنے سے حادثات بھی ہو رہے ہیں، پھر بھی لوگ سبق نہیں لے رہے۔ نہ تو لوگ خود یہاں سے گوداموں کو ہٹا رہے ہیں اور نہ ہی انتظامی سطح پر اس کے لیے کوئی اقدام کیا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے گنجان آبادی کے درمیان بنائے گئے یہ گودام لوگوں کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details