اردو

urdu

ETV Bharat / state

Majlis and Jalsa in Meerut میرٹھ میں آٹھ ربیع الاول کے موقع مجالس اور جلوس کا اہتمام

ایام عزا کے آخری روز میرٹھ میں بھی یوم شہادت امام حسن عسکری پر امام بارگاہ شاہ جلال میں مجلس عزا منعقد کی گئی اور تابوت امام عسکری علیہ السّلام برآمد کیا گیا۔ وہیں دوسری جانب منصبیہ امام بارگاہ میں بھی مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ ongregations and Processions in Meerut

میرٹھ میں آٹھ ربیع الاول کے موقع مجالس اور جلوس کا اہتمام
میرٹھ میں آٹھ ربیع الاول کے موقع مجالس اور جلوس کا اہتمام

By

Published : Oct 6, 2022, 12:18 PM IST

میرٹھ:امام حسین اور شہداء کربلا کی یاد میں ماہ محرم کی پہلی تاریخ سے ماہ ربيع الأوّل کی آٹھ تاریخ تک مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ ایام عزا کی آخری تاریخ کو آج میرٹھ میں بھی شاہ جلال امام بارگاہ شاستری نگر اور منصبیہ عربی کالج میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا اور ذکر شہداء کربلا کے بعد جلوس علم برآمد کیے گئے۔ بڑی کربلا منصبیہ میں تابوت بہتّر شہداء کربلا برآمد ہوا۔ Majlis and Jalsa Organized in Meerut on 8 Rabi Al Awwal

میرٹھ میں آٹھ ربیع الاول کے موقع مجالس اور جلوس کا اہتمام

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر عزاداران شہداء کربلا نے کثیر تعداد میں ماتمی جلوس میں شرکت کرکے زیارت کی اور بارگاہ حسینی میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ ایام عزا کے آخری روز میرٹھ میں بھی یوم شہادت امام حسن عسکری پر امام بارگاہ شاہ جلال میں مجلس عزاء منعقد کی گئی اور تابوت امام عسکری علیہ السّلام برآمد کیا گیا۔ وہیں دوسری جانب منصبیہ امام بارگاہ میں بھی مجالس کا انعقاد کیا گیا اور سوگواروں نے تابوت کی زیارت کرکے امام کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

ماتمی دستوں نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو یاد کیا اور ملک اور ملّت کی سلامتی کی دعا کی۔ اس موقع پر شیعہ عالم دین نے کہا کہ جس طرح سے آج کے دن کو برائی پر اچھائی کی جیت کے دن دسہرہ مناتے ہیں، وہیں ظالم یزید کے خلاف ہم آواز بلند کرکے شہداء کربلا کو یاد کرکے حسین کے پیغامات کو عام کرتے ہیں اور خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details