ریاست اترپردیش میں ضلع مہاراج گنج کے شیام دے اروا تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں میں نابالغ لڑکی جب کسی کام سے گھر سے باہر گئی تو گاؤں کے ہی دو بدمعاش لڑکوں نے اس کو اپنی ہوس کا شکار بنایا۔
واضح رہے کہ اس معاملے میں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور کارروائی میں مصروف ہے، وہیں ایک ملزم کو تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے، تاہم پولیس نے دوسرے ملزم کو بھی جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اس معاملے میں پولیس نے نابالغ کی لڑکی کی والدہ کی جانب سے دی جانے والی تحریر پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور کارروائی شروع کردی ہے۔
مہاراج گنج میں نابالغ لڑکی کا اجتماعی ریپ اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار لڑکی کی والدہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ بدھ کے روز اپنے میکے گئی تھی۔ گھر میں اس کی ساس اور اس کی نابالغ بیٹی تھی۔
سہ پہر تقریباً ایک بجے کے قریب اس کی بیٹی گاؤں کے باہر واقع ایک نہر پر کسی کام سے گئی، جہاں پہلے سے موجود گاؤں کے ہی دو نوجوان تھے۔
وہ نابالغ لڑکی کو گنے کے کھیت میں لے گئے اور اس سے مار پیٹ کی پھر دونوں نے مل کر اس کے ساتھ اجتماعی ریپ کیا، جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئی۔
تقریباً ایک گھنٹے کے بعد جب اسے ہوش آیا تو وہ روتی ہوئی گھر پہنچی اور اپنے ساتھ ہونے والی واردات کے بارے میں بتایا۔
جنسی زیادتی کے معاملات آئے دن منظرعام پر آتے رہتے ہیں، ایسا ہی ایک معاملہ مہاراج گنج میں بھی پیش آیا ہے واضح رہے کہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو تحویل میں لے لیا ہے اور دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ حراست میں لئے گئے ملزمان سے پوچھ گچھ بھی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ کل سہارنپور کی کوتوالی بہٹ علاقے کے گاؤں جبل پور میں بھی ایک درجہ آٹھ میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبہ کو گاؤں کا ہی ایک نوجوان گھر سے اٹھاکر پڑوس میں ہی واقع ایک سنسان مکان میں لے گیا متاثرہ لڑکی کا الزام ہے کہ جب اس نے شور مچانے کی کوشش کی تو اس کا منہ دبادیا گیا، اور اس نابالغ لڑکی کے ساتھ ذبردستی جنسی زیادتی کی۔
پولیس موقع پر پہنچی اور لڑکی کو بہٹ کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے لڑکی کی حالت کو دیکھتے ہوئے ضلع ہسپتال کے لیے ریفر کردیا۔
اس معاملہ میں ایس پی دیہات اشوک مینا نے بتایا کہ مذکورہ واردات کے تعلق سے مقدمہ قائم کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش کی جارہی ہے، جلد ہی ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔