اردو

urdu

ETV Bharat / state

پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ - اتر پردیش

ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور کے مہادیوا گاوں کی عوام نے ووٹنگ بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے

گاؤں

By

Published : Apr 15, 2019, 5:20 AM IST

مہادیوا گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جب تک گاؤں میں روڈ نہیں بنے گا، اس وقت تک وہ کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

گاوں کے لوگوں نے ایک احتاجی مظاہرہ بھی کیا جس میں بچے بڑے سبھی 'روڈ نہیں تو ووٹ نہیں' کا بینر لے کر اس احتجاج میں شامل ہوئے۔

گاوں والوں کا کہنا ہے کہ جب جب انتخابات آتے ہیں تب ہی سیاسی رہنما گاؤں والوں سے ووٹ کی اپیل کرنے کے لیے گاوں کا رخ کرتے ہیں، اور گاؤں کی حالت بہتر کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔

گاؤں والوں کے مطابق اب تک کسی بھی سیاسی رہنما نے گاؤں کی ترقیاتی کاموں میں دلچسپی نہیں لی ہے۔

متعلقہ ویڈیو

اس لیے عام نتخابات 2019 میں ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں نے انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے، ان کا کہنا ہے روڈ نہیں تو ووٹ نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details