اردو

urdu

ETV Bharat / state

Yogi Adityanath Birthday مدرسہ کی طالبات نے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کی سالگرہ کا جشن منایا

ضلع مرادآباد کے اشرف نگر نصیر پور ڈنگر پور سنبھل میں واقع مدرسہ الجامعہ تل صابرہ لیل میں زیر تعلیم طلبا اور منتظیمن نے کیک کاٹ کر وزیراعلیٰ یوگی آدیتی ناتھ کے جنم دن منایا۔اس موقع پر طلبا کے درمیان کیک تقسیم کئے گئے۔

مدرسہ میں زیر تعلیم طلبا نے منایا وزیراعلیٰ کی سالگرہ
مدرسہ میں زیر تعلیم طلبا نے منایا وزیراعلیٰ کی سالگرہ

By

Published : Jun 6, 2023, 5:20 PM IST

مدرسہ میں زیر تعلیم طلبا نے منایا وزیراعلیٰ کی سالگرہ

مرادآباد:آج پوری ریاست میں وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ کا یوم پیدائش جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔سیاسی پارٹیاں، سماجی تنظیمیں اور ریاست کے عوام وزیر اعلیٰ کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں، وہیں اشرف نگر نصیر پور ڈنگر پور سنبھل میں واقع مدرسہ الجامعہ تل صابرہ لیل میں ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی سالگرہ پر مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیوں نے کیک کاٹ کر سالگرہ منائی اور ایک دوسرے کو کیک کھلا کر خوشی کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے یوم پیدائش پر خطاب کرتے ہوئے مدرسہ کے منیجر مولانا امیر اشرفی نے کہا کہ ہمارے مدرسہ میں پڑھنے والی تمام لڑکیوں نے کیک کاٹ کر یوگی جی کی سالگرہ منائی۔اس طرح کے پروگرام ریاست اور ملک میں امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم مذہبی رہنما مولانا ناظم اشرفی نے کہا کہ ہماری ریاست کے سربراہ کا یوم پیدائش مدارس میں منانا بڑی خوشی کی بات ہے، جو لوگ ایسے پروگراموں پر اعتراض کرتے ہیں، ان کا کام سیاست کرنا ہے۔ بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Aligarh Police علیگڑھ پولیس پر ایک طرفہ کاروائی کرنے کا الزام
پروگرام کے اختتام پر تمام لڑکیوں نے ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی درازی عمر کے لیے دعا کی اور کہا کہ ہماری دعا ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ ریاست کے وزیر اعلیٰ بنے رہیں اور ہندو مسلم بھائی چارہ قائم رہے۔ ریاست میں ہمیشہ برقرار رکھا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details