اپنی جان كو خطر ے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچانا ہی ایک ڈاکٹرز کا فرض ہوتا ہے اور اس مشکل حالات میں اس فرض كو وہ بخوبی انجام دے رہے ہیں۔
مدارس اساتذہ نے کورونا کا علاج کر رہے ڈاکٹرز کی حوصلہ افزائی کی - اترپردیش نیوز
ملک میں جس طرح سے كورونا کے مریض کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہمارے ڈاکٹرز اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ان مریضوں کی جان بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ ایسے ہی ڈاکٹرز کی حوصلہ افضائی کی میر ٹھ کےدینی مدارس کے اساتذہ نے۔
مدارس اساتذہ نے کورونا کا علاج کر رہے ڈاکٹرز کی حوصلہ افزائی کی
میر ٹھ میڈیکل کے ڈاکٹرز ان کے اسی جزبہ كو دیکھتے ہوئے آج دینی مدارس کے اساتذه نے كورونا کے مریض کا علاج کر رہے ڈاکٹرز کی حوصلہ افضا ئی کی اور ان کے خدمت کے جذبہ كو بھی سلام کیا۔
كورونا وائرس نے دنيا کے قریب 200 ممالک كو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ ایسے حالات میں کورنا کے مریضوں کا علاج کر رہے ڈاکٹر س يقینی طور پر اعزا ز کے قا بل ہے۔