اترپردیش کے ضلع رامپور میں ایک 12 سالہ مدرسہ کے طالب علم Madrasa Student محمد یحی شمسی نے اپنے ٹوٹے پھوٹے کھلونوں سے چھوٹے چھوٹے پنکھے اور ایل ای ڈی بلب Madrasa Student a Made Bulb بنائے ہیں۔ ان کی اس غیر معمولی اور تخلیقی صلاحیتوں کو کافی سراہا جا رہا ہے۔
محمد یحیا شمسی رامپور کے مدرسہ تعلیم القران میں زیر تعلیم ہیں اور ابھی محض 12 برس کے ہیں۔
اس سلسلے میں محمد یحیہ شمسی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'وہ مدرسہ تعلیم القران میں حافظہ کے طالب علم ہیں اور 7 پارہ حفظ کرچکے ہیں۔ ان کو مختلف قسم کے تجربے کرنے کا شوق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے ٹوٹے پھوٹے کھلونے اور کپڑوں وغیرہ کے خالی ڈبوں کا استعمال کرتے ہوئے الیکٹرونک پنکھے اور بلب Madrasa Student a Made Bulb تیار کئے ہیں۔