اتر پردیش کے مرادآباد پہنچے اقلیتی کمیشن کے رکن اور وزیر مملکت حیدر عباس عرف چاند نے سرکٹ ہاؤس میں ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کی۔
'بی جے پی کو مسلمانوں کی حمایت حاصل ہے' حیدر عباس نے کہا کہ مرکز میں مودی حکومت اور صوبے میں یوگی حکومت عوام کےلیے فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے۔ بی جے پی حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس، نعرے کے مطابق کام کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اے ایم یو: دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان
اترپردیش مدرسہ بورڈ کی تشکیل کےسلسلے میں انھوں نےکہا جلد ہی مدرسہ بورڈ کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی۔ مدرسہ بورڈ کے بچوں کو تعلیم دلانے کے لئے آن لائن تعلیمی منصوبہ بنایا گیا ہے اب مدرسہ کے بچوں کو آن لائن تعلیم دی جائے گی۔
اس موقع پر مذکورہ بی جے پی رہنما نے کہا اردو ٹیچرز کی تقرریاں جلد ہوں گی۔انھوں نے مزید کہا کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی مسلمانوں کو ان حلقوں میں ٹکٹ دے گی جہاں سے وہ جیت سکتے ہیں۔