اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسمارٹ بجلی میٹر سے عوام پریشان - میرٹھ بجلی محکمہ

محکمہ بجلی نے ایک طرف جہاں دعوی کیا تھا کہ اسمارٹ بجلی میٹر کے ذریعے عوام کی پریشانیاں حل ہوجائیں گی اور محکمہ آن لائن ریڈنگ کر وصول کرے گا وہیں اب یہی میٹر عوام کے لیے مشکلات کا سبب بنا ہوا ہے حتی کہ بجلی محکمہ کے افسران بھی بدسلوکی سے پیش آرہے ہیں۔

اسمارٹ بجلی میٹر

By

Published : Sep 28, 2019, 3:26 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 8:47 AM IST

میرٹھ کے کریم نگر کے رہنے والے مرتضیٰ خان نے بتایا کہ ان کے نام بجلی محکمہ نے 39 ہزار 900 روپے بل بھیجا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اتنی بجلی استعمال بھی نہیں کرتے ہیں تو پھر اتنا زیادہ بل سمجھ سے بالاتر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی محکمہ میں جب بل درست کرانے کے لیے گیا تو افسران نے رشوت کا مطالبہ کیا، اس کے بعد سرکاری کاغذات کو افسران پھاڑنے لگے اوربدسلوکی کے ساتھ باہر کردیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس پورے معاملے کی ویڈیو بھی ان کے پاس موجود ہے۔
کریم نگر کے دیگر باشندے کا کہنا ہے کہ اسمارٹ میٹر کی وجہ سے اب دوگنا یا تین گنا بڑھ کر بجلی کا بل آنا شروع ہوگیا ہے، جو افراد پہلے 1100 بل جمع کرتے تھےاب ان کا دعوی ہے کہ پانچ ہزار تک بل آرہا ہے۔
بعض افراد نے بتایا کہ بجلی محکمہ نے بغیر میٹر کی ریڈنگ کیے ایک ماہ قبل کی بل بھیج دیا ہے، انہوں نے حیرت میں کہا کہ بجلی استعمال کرنے سے پہلے کیسے بل بھیجا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پوری ریاست میں نئے اسمارٹ بجلی میٹر گھر۔ گھر لگائے جارہے ہیں، جسے ایک پرائیویٹ کمپنی ایل این ٹی انجام دے رہی ہے۔

اسمارٹ بجلی میٹر، دیکھیں ویڈیو
ای ٹی وی بھارت نے جب اس پورے معاملے پر بجلی محکمہ کی جے اے ای گوتم سنگھ سے رائے جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ ان تمام شکایتوں کا انہیں علم نہیں۔ انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ہاں میٹر میں خرابی ہوتی ہے یہ ایل این ٹی کمپنی کے غیر ٹرینڈ مزدوروں کے ذریعے پریشانیاں ہو رہی ہیں، بیشتر معاملے ایسے ہیں جس میں نام کی تبدیلی سے بجلی کا بل زیادہ چلا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کا حل بھی ہے وہ محکمے میں آکر کے درست کر اسکتے ہیں۔
Last Updated : Oct 2, 2019, 8:47 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details