بارہ بنکی انتظامیہ نے ای ڈسٹرکٹ سکیم کے تحت نواب گنج کے آڈیٹوریم میں لیکھ پالوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے، تاکہ وہ لوگوں کے دستاویز کی تحقیقات کرسکیں اور انہیں اپنے حلقے میں ہی سرٹیفیکیٹ فراہم کرسکیں۔
انتظامیہ کے مطابق لیپ ٹاپ سے لیکھ پالوں کا کام آسان ہوگا، جس کا فائدہ عوام کو ہوگا۔
بارہ بنکی: لیکھ پالوں میں لیپ ٹاپ کی تقسیم
بارہ بنکی کے نواب گنج تحصیل میں لیکھ پالوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے، جس سے لوگوں کو آمدنی، رہائشی اور ذاتی سرٹیفیکیٹز حاصل کرنے کے لیے شہر نہیں جانا پڑے گا۔
بارہ بنکی: لیکھ پالوں میں لیپ ٹاپ کی تقسیم
بارہبنکی کے اے ڈی ایم سندیپ کمار گپتا کے مطابق لیپ ٹاپ سے صرف لیکھ پالوں کام آسان نہیں ہوگا بلکہ تمام کام آن لائین ہونے کی وجہ سے کام میں غیر جانبداری اور شفافیت بھی آئے گی۔
ایس ڈی ایم ابھئے کمار پانڈے نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تقریباً تمام ریونیو دستاویزوں کا ڈجٹلائیزیشن ہو چکا ہے۔ ایسے میں لیکھ پالوں کو اس متعلق شہر کا رُخ کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اب وہ تمام کام لیپ ٹاپ سے گھر بیٹھے ہی کر سکیں گے۔