مسلم سوسائٹی 28 مارچ کو ملک بھر میں شب برأت منائے گی۔ اسی دن ہولی کا دہن کا انعقاد بھی ہونا ہے، جب کہ اسلامی مرکز برائے بھارت ( اسلامک سینٹر آف انڈیا) نے 8 نکات پر مبنی ایک اپیل جاری کی ہے جس میں مسلم معاشرے سے شب برأت پر خصوصی احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔
شب برأت اور ہولی کا تہوار بہت قریب آچکا ہے۔ ملک میں 28 مارچ کو شب برأت کے ساتھ ہولی کا دہن کا انعقاد ہونا ہے۔ ایسی صورتحال میں اسلامک سینٹر آف انڈیا نے منگل کے روز ایک اپیل جاری کی جس میں مسلمانوں کو گنگا جمنی تہذیب کی مثال کے ذریعہ ایک بار پھر خصوصی نگرانی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
اس ضمن میں چیئرمین اسلامک سینٹر آف انڈیا مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے۔
اسلامک سینٹر آف انڈیا نے 8 نکات والی جو اپیل جاری کی ہے، وہ نکات یہ ہیں۔
1۔ 28 مارچ کو شب برأت ہے اور اسی رات ہولی بھی منائی جائے گی لہذا تمام لوگوں کو سمجھنے اور احتیاط کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔