لکھنو مونسپل نے کشمیری میوہ فروشوں کا ہزاروں سامان ضبط کیا،متعد دافراد حراست میں لکھنو:ریاست اتر پردیش کے لکھنو میں میونسپل انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کے کنارے دکان لگانے والوں کے خلاف مہم چلائی ۔اس مہم میں ڈرائی فروٹ کا کاروبار کرنے والے کشمیری تاجروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ۔
درجنوں اس سے قبل بھی گزشتہ برس کشمیری میوہ فروش کے ساتھ واقعہ پیش ایا تھا جہاں پر 1090 چوراہے پر ایک نامعلوم افراد نے ان کے میوجات کو چھین کر گومتی ندی میں پھینک دیا تھا جس کے بعد ہنگامہ ہوا تھا ۔
اسے قبل بھی لکھنو کے ڈالی گنج پول پہ کشمیری میوہ فروش کے ساتھ مار پیٹ ہوئی تھی جس کے بعد ایف ائی ار درج ہوا تھا اور کشمیریوں کو انصاف دلایا گیا تھا۔
موجودہ واقعے کے بعد کشمیری میوہ فروشوں کے مابین مایوسی ہے ان کا یہی کہنا ہے کہ لکھنو ادب تہذیب کا شہر ہے یہاں کے لوگ اچھے ہیں لیکن مونسپل کارپوریشن کے لوگ ائے دن پریشان کرتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:مظفر نگر میں مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پولیس کی کارروائی
موسم سرما میں کشمیر میں برف باری ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں کے نوجوان دیگر شہروں میں تجارت کی غرض سے جاتے ہیں اور میوہ فروخت کر کے اپنا گھر چلاتے ہیں لیکن لکھنو مونسپل کارپوریشن کے افسران نے ان کے ساز و سامان کو ضبط کر لیا اس کے بعد ان لوگوں میں شدید مایوسی بے چینی اور خوف و حراس پایا جا رہا ہے۔