اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ سے سوائن فلو کی پہلی ہلاکت کی اطلاع

اترپردیش کے دارالحکموت لکھنؤ سے سوائن فلو کی وجہ سے ایک شخص کی ہلاکت کا پہلا واقعہ سامنے آیا ہے جبکہ دو مزید مریضوں کا بھی ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

لکھنؤ سے سوائن فلو کی پہلی ہلاکت کی اطلاع
لکھنؤ سے سوائن فلو کی پہلی ہلاکت کی اطلاع

By

Published : Jan 30, 2020, 8:33 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:01 PM IST

لکھنؤ سے سوائن فلو سے ہلاکت کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت الرٹ پر ہے۔


مڈلینڈ کے اسپتال میں سوائن فلو سے متاثر ایک مریض دم توڑ گیا تھا۔ ہلاک شدہ افراد کو آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر 3 دن تک رکھا گیا تھا تاہم، فلو کی وجہ سے بالاآخر وہ دم توڈ گیا۔ ہسپتال حکام نے اس کیس سے متعلق خبر کی تصدیق کردی ہے۔

ہلاک شدہ شخص اکثر اپنی تجارت کے لیے تھائی لینڈ جایا کرتا تھا اور جنوری میں اسے سانس لینے میں دشواری ہوئی تھی اور بخار ہونا شروع ہوگیا تھا جس کے بعد اسے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

تاہم ان کی حالت دن بہ دن بدتر ہوئی گئی جس کے نتیجے میں انہیں مڈلینڈ کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 2:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details